پشاور میں ٹرانسپورٹ ڈیڑھ ماہ کے وقفے بعد بحال، رش میں اضافہ
پشاور (سٹی رپورٹر) تقریبا دیڑھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد صوبائی دارلحکومت پشاور کی سڑکوں پر بسیں اور ویگنیں ایک بار پھر رواں دواں ہوگئی ہیں، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والئے شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں سے اپیل کی تھی کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر پبلک ٹرانسپورٹ بحال کیا جائے کس کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے ظابطہ اخلاق بنانے کا اعلان کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ بحالم کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد پیر کو پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک بار پھر سڑکوں پر آگئی،تاہم پہلے روز بسوں اوتر ویگنوں میں کسی قسم کے ظابطہ اخلاق کی پابندی نظر نہیں آرہے تھے، اور بسوں اور ویگنوں کے کنڈکٹر کسی قسم کے احتیاطی تدابیر برائے کار نہیں لارہے تھے۔