وبا ء کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر امریکی صدر کا پاکستانی لڑکی کو خراج تحسین

وبا ء کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر امریکی صدر کا پاکستانی لڑکی کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نڑاد لڑکی کو کورونا وائرس کی وبا ء کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔تفصیل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ایک دس سالہ پاکستانی نڑاد سکاؤٹ لڑکی سمیت کورونا وائرس کے دوران دوسرے ہیروز کے ہمراہ صف اول میں آکر لوگوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان کو کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کوششوں میں ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے کیونکہ اس نے نرسوں اور آگ بجھانے والے عملے کو بسکٹ عطیہ کئے تھے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے ٹویٹر پیج پر لیلیٰ خان کو مبارکباد دی ہے۔
لیلیٰ خان

مزید :

صفحہ اول -