خیبر پختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال، پنجاب میں نہ چل سکی : کورونا سے پاکستان میں مزید 28افراد جاں بحق، دنیا بھر میں اموات 3لاکھ 18ہزار سے تجاوز کر گئیں

خیبر پختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال، پنجاب میں نہ چل سکی : کورونا سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ نہ چل سکی، پردیسی انتظار کرتے رہ گئے لیکن بسیں نہ چلیں، مسافر شکوے کرتے رہے۔لاہور سے بسیں منزل کی جانب روانہ نہ ہوسکیں، لاری اڈے پر ایک دو بسوں کے علاوہ کوئی بس موجود نہیں تھی، اورہو کا عالم تھا، چند مسافر آئے اور واپس لوٹ گئے۔فیصل آباد میں بس اڈوں پر آنیوالے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،۔ ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں بھی ٹرانسپورٹ نہ چل سکی، ہر اڈے پر ویرانی چھائی رہی۔ جبکہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بسوں کا پہیہ چل پڑا، ایک دھڑے نے بسیں چلا دیں، ایس او پیز پر عملدر آمد بھی نہ ہوسکا، مسافروں سے ڈبل کرائے بھی وصول کئے جاتے رہے۔دوسری طرف سندھ حکومت نے عید سے پہلے ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے، بلوچستان میں بھی بسیں چلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ٹرانسپورٹ، بند

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 1993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 923 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43158 تک پہنچ گئی ہے پیر کے روز ملک میں کورونا سے مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 923 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43158 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 334 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 280 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ملک بھر سے کورونا کے مزید 1993 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 864 کیسز 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 169 کیسز 16 ہلاکتیں، پنجاب 762 کیسز 8 ہلاکتیں، بلوچستان 148 کیسز ایک ہلاکت، اور اسلام آباد سے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4679 کورونا کیٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 864 نئیکیسز ا?ئے اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 17241 اور ہلاکتیں 280 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ 280 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کیمزید 762 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 15346 ہوگئی ہے جب کہ 260 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبے میں اب تک 4918 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 148 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2692 ہوگئی ہے جب کہ 37 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 454 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 997 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 113 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 334 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اتوار کو صوبے میں کورونا کے مزید 169 کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6230 ہوچکی ہے۔ کے پی میں 1944 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔اتوار کو گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 540 ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 368 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے اتوار کو کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔دوسری طرف کورونا وائرس اس وقت 190 سے زائد ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے بھی زائد ہوگئی۔ جن میں سے 18 لاکھ سے زائد صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔ابھی تک اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور واحد سماجی دوری اور لاک ڈاؤن ہے مگر دنیا بھر میں سائنسدان مسلسل ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر ہے ہیں مگر یہ ایک طویل کام ہے تاہم کچھ ممالک میں ویکسینز کا انسانوں پر ٹرائل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری، ٹیسٹنگ اور پھر مارکیٹ میں آنے میں کم از کم ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگے گا۔اب تک کورونا وائرس کووِڈ 19 کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں سامنے آئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد3لاکھ 18ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرین کی تعداد49لاکھ سے زائد ہو گئی ہے
پاکستان ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -