کورونا سے ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب،زراعت کی کارکردگی بہتر
اسلام آباد (این این آئی)کورونا کے باعث موجودہ مالی سال معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی،معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے اہداف پورے نہ کر سکے۔ذرائع کے مطابق معاشی شرح نمو 4 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.38 فیصد رہی، زراعت کی کارکردگی نسبتاً بہتر، 2.9 فیصد ہدف کے مقابلے 2.67 فیصد گروتھ، صنعتی شعبے کا 2 فیصد ہدف پورا نہ ہوا، کارکردگی منفی 2.64 فیصد رہی،خدمات کے شعبے کا ہدف 4.8 فیصد، کارکردگی منفی 0.59 فیصد رہی۔ذرائع کے مطابق مالی سال 52-1951 کے بعد ملک کی پہلی بار ملک کی معاشی شرح نمو منفی ہوئی۔
معاشی نمو