جیکب آباد میں رائس ملز پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی گندم برآمد

جیکب آباد میں رائس ملز پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی گندم برآمد

  

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد میں محکمہ خوراک نے دو رائس ملز پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی 20 ہزار بوریاں ضبط کر کے ملوں کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سید ارباب شاہ کے مطابق چھاپے کے دوران دو رائس ملوں امتیاز اور ایاز رائس مل سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 20 ہزار بوریاں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ضبط کرکے رائس ملوں کو سیل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں جائے گی اور سرکاری گندم کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -