پاکستا ن سے غربت کا خاتمہ اور پسماند ہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح: خسرو بختیار 

پاکستا ن سے غربت کا خاتمہ اور پسماند ہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح: خسرو ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)ورلڈ بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے کے2 منصوبوں کیلئے 371 ملین ڈالر فنڈنگ کے معاہدے پر دستخط کردئیے گئے،وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ورلڈ بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین معاہدوں پر دستخط کیلئے تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، ورلڈ بینک خیبرپختونخوا میں نظام آبپاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں 171ملین ڈالر کی فنڈنگ کریگا، جس کا دائرہ کار میں تمام اضلاع آئیں گے، ورلڈ بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 200ملین کی شراکت داری کریگا جس کی کل لاگت 330ملین ڈالر ہے، سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہے، سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہو گا۔

خسرو بختیار

مزید :

صفحہ آخر -