وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں افغان سیاسی قیادت کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو علاقائی امن، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ملکی سیاسی صورتحال، معاشی مشکلات اور پارلیمانی معاملات پر بات کرے گی۔وفاقی کابینہ کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ لاک ڈاوَن ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بندشوں کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے معاوضہ دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس ملک بھرمیں متاثرین کا اندراج کر رہی ہے۔ بے روزگار ہونے والے افراد ویب سائٹ کے ذریعے بھی اندراج کرا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر آباد میں بھی ٹائیگر فورس خواتین ونگ بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کر رہی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -