حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی، عمران خان

حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی، عمران خان
حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی، عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ وہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیٹیگری 4 کے مستحقین سے ملا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ سے امداد دی۔ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپیہ کے بدلے 4 اور دے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے لنک بھی شیئر کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -