شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں،شبلی فراز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازنے کہاہے کہ سالوں اقتدار میں رہنے والے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا،شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں۔
وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں،احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ سالوں اقتدار میں رہنے والے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا۔