بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید

بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید
بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقوں میں ہوئے،گزشتہ رات مچھ میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی،واقعہ میں جونیئرکمیشنڈآفیسراورسول ڈرائیورسمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں نائب صوبیداراحسان اللہ،نائیک زبیرخان ،نائیک اعجازاحمد،مولابخش،نورمحمداورگاڑی کاسول ڈرائیورعبدالجباربھی شہدا مین شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امدادعلی شہیدہو گئے۔