پی آئی اے کی دو پروازیں 260 مسافروں کو لے کر جدہ سے پاکستان روانہ ہوگئیں

پی آئی اے کی دو پروازیں 260 مسافروں کو لے کر جدہ سے پاکستان روانہ ہوگئیں
پی آئی اے کی دو پروازیں 260 مسافروں کو لے کر جدہ سے پاکستان روانہ ہوگئیں

  

جدہ ( محمد اکرم اسد/ نسیم وامق) پی آئی اے کی دو پروازیں 260 مسافروں کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ ہوگئیں۔پہلی پرواز پی کے 8764 ، 130 مسافروں کو لے کر 1100 بجے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوگئی۔ جبکہ دوسری پرواز پی کے 8766 بھی جدہ سے فیصل آباد کے لئے دن ایک بجے روانہ ہوئی۔ اس پرواز میں بھی 130 مسافر سوار تھے۔قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کو الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل نے مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ اور قونصل خانہ وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں سے مستقل رابطے میں ہیں۔

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد زیادہ تر قلیل مدتی ویزا ، حتمی اخراج اور میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے سعودی عرب میں موجود ہے جو کورونا وبائی مرض کی وجہ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔ حکومت پاکستان نے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ اپنے اپنے علاقوں میں پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے انتظامات کو مربوط کررہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -