قومی اسمبلی اجلاس کے پارلیمانی ایام پورے کرنے کامعاملہ،حکومت کاملکی تاریخ کاطویل ترین اجلاس طلب کرنے کافیصلہ

قومی اسمبلی اجلاس کے پارلیمانی ایام پورے کرنے کامعاملہ،حکومت کاملکی تاریخ ...
قومی اسمبلی اجلاس کے پارلیمانی ایام پورے کرنے کامعاملہ،حکومت کاملکی تاریخ کاطویل ترین اجلاس طلب کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے پارلیمانی ایام پورے کرنے کیلئے حکومت نے ملکی تاریخ کاطویل ترین اجلاس طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

میڈیارپورتس کے مطابق مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے وزیراعظم اورسپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کیاہے،قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری آج صدرکوارسال ہوگی ۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن سے ہاو¿س بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بات کریں گے،پاکستان کی تاریخ کاسب سے طویل میراتھن اجلاس ہوگا،اجلاس میں بجٹ منظوری،قانون سازی،آئینی ترامیم زیرغورآئیں گی،اس کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -