اشتہار شائع ہونے کے کتنے وقت کے اندر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیدیا گیا؟ بے روز گار نوجوانوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے سرکاری اسامیوں پر بھرتیاں اشتہار شائع ہونے کی تاریخ سے 120 یوم میں مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمورینڈم میں سرکاری اسامیوں پر بھرتیاں اشتہار شائع ہونے کی تاریخ سے 120 یوم میں مکمل کرنے کے حوالے سے تمام سرکاری اداروں، محکموں، ڈویڑنز اور وزارتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے ڈیڈ لائن سے استثنٰی دینے کا اختیار صرف وزیر اعظم آفس کے پاس ہے۔