کورونا کے کیسز میں اضافہ، وفاقی حکومت کی لاک ڈاﺅن میں نرمی لیکن آزاد کشمیر حکومت نے کتنے عرصے کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کی تیاری پکڑ لی؟ خبرآگئی

کورونا کے کیسز میں اضافہ، وفاقی حکومت کی لاک ڈاﺅن میں نرمی لیکن آزاد کشمیر ...
کورونا کے کیسز میں اضافہ، وفاقی حکومت کی لاک ڈاﺅن میں نرمی لیکن آزاد کشمیر حکومت نے کتنے عرصے کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کی تیاری پکڑ لی؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور (ویب ڈیسک)آزاد کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔آزاد کشمیر حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے لاک ڈاؤن دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات عید کی شاپنگ کیلئے صحیح نہیں، عید سادگی سے منائیں، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی جب کہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں جو عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 112 ہوچکی ہے جب کہ ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔