10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ، لیکن دوران تفتیش کیا شرمناک انکشاف کیا؟ تفصیلات منظرعام پر
لاہور(ویب ڈیسک)نواب ٹائون میں 10 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم اس سے قبل بھی 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نواب ٹاو¿ن میں 2 روز قبل 10 سالہ غلام مصطفیٰ واردات کے روز گھر سے کزن کے ساتھ سودا لینے گیا اور لاپتا ہو گیا تھا جس کی لاش اس کے گھر کے قریب زیرتعمیر پلازہ سے ملی تھی۔ترجمان کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹائون پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے لڑکے کو قتل کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے لاش جلانے کی بھی کوشش کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم اس قبل بھی علاقے میں 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔