عید تعطیلات پرترکی کا بھی لاک ڈاﺅن کا اعلان

عید تعطیلات پرترکی کا بھی لاک ڈاﺅن کا اعلان
عید تعطیلات پرترکی کا بھی لاک ڈاﺅن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبو ل (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ترکی میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے موقع پر لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا گیا، 4 دن کا لاک ڈاﺅن 23 مئی سے شروع ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کیا جائے گا جبکہ اسکول ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کھولے جائیں گے۔

دوسری جانب ترک وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں 19 جون تک جاری رہیں گی۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ 593 ہے جبکہ وائرس سے اب تک 4 ہزار 171 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔