بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی ازدواجی زندگی خطرے میں پڑ گئی، اہلیہ نے نوٹس بھجوا دیا

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی ازدواجی زندگی خطرے میں پڑ گئی، اہلیہ نے ...
بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی ازدواجی زندگی خطرے میں پڑ گئی، اہلیہ نے نوٹس بھجوا دیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) گینگ آف واسع پور، بجرنگی بھائی جان، بدلہ پور اور ان جیسی دیگر کئی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کرنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے ان سے خلع کا مطالبہ کردیا ہے اور اس حوالے سے انہیں نوٹس بھی بھجوادیا ہے۔

اس سلسلے میں جب ایک معروف بھارتی ویب پورٹل نے عالیہ صدیقی سے رابطہ کیا تو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نواز الدین صدیقی سے طلاق مانگی ہے اور نوٹس بھی بھیجا ہے لیکن نواز الدین صدیقی نے اس کا جواب نہیں دیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسی کیا وجہ تھی کہ نوبت یہاں تک آ پہنچی؟ تو عالیہ صدیقی نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتیں، تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ ان دونوں کے درمیان گزشتہ دس برس سے کچھ مسائل ہیں۔

اور اب لاک ڈاﺅن کے دوران انھوں نے اس معاملے پر کافی غور کیا اور فیصلہ کیا کہ اب اس شادی کو ختم کردیا جائے۔ عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ انھوں نے نوازالدین صدیقی کو ان کے آبائی علاقے مظفر پور جانے سے کافی پہلے نوٹس بھجوادیا تھا، لیکن انھوں نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا ہے، لہٰذا اب مجھے اس کے لیے کوئی قانونی راستہ اختیار کرنے پڑے گا۔

مزید :

تفریح -