احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ’بھرپور حمایت‘ نہ ملنے کا رونا رونے لگے مگر کیوں؟ جان کر مداح بھی حیران رہ جائیں

احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ’بھرپور حمایت‘ نہ ملنے کا رونا رونے لگے مگر کیوں؟ ...
احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ’بھرپور حمایت‘ نہ ملنے کا رونا رونے لگے مگر کیوں؟ جان کر مداح بھی حیران رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کیرئیر کے دوران کپتان اور کوچ کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے کا شکوہ کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اپنا دباﺅ ہوتا ہے تاہم پس منظر کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے، کسی بھی کھلاڑی کو کامیابی کیلئے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ درکار ہوتی ہے اور جب تک ایسا نہ ہوا اس کا اعتماد نہیں بڑھتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیم سن اور بابر اعظم کا پس منظر دیکھیں تو وہ کافی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔کوہلی نے خود انکشاف کیا کہ اگر دھونی ان کی حمایت نہ کرتے تو وہ کئی بار ڈراپ ہوجاتے، یہی معاملہ روہت شرما کے ساتھ بھی رہا، ان میں دھونی نے اعتماد پیدا کیا۔

مزید :

کھیل -