مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا

مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ ...
مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ مونال ریسٹورنٹ کی توسیع غیرقانونی ہے،غیرقانونی توسیع اور درخت کاٹنے پر مونال کو سیل کر دیا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مارگلہ ہلز پر دی گئی تمام لیز کا دوبارہ جائزہ لیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ مارگلہ ہلز کا بڑا حصہ پنجاب اور کے پی میں بھی آتا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات بند ہونگی۔

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب درخت بھی کاٹے گئے، سی ڈی اے فوری طور پر نئے درخت لگانا یقینی بنائے، مارگلہ ہلز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہے۔سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -