اداکارہ نیلم منیر نے ارتغرل غازی کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشرکرنے کے مخالف شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کو زبردست ہدایت کر دی

اداکارہ نیلم منیر نے ارتغرل غازی کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشرکرنے کے ...
اداکارہ نیلم منیر نے ارتغرل غازی کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشرکرنے کے مخالف شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کو زبردست ہدایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ارتغرل غازی کی پاکستان میں اس وقت اردو میں نشریات جاری ہیں اور اب تک 24 اقساط مکمل ہو گئیں ہیں جنہیں دیکھنے والے شائقین نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں تاہم کئی پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اسے سرکاری ٹی وی پر نشرکرنے پر تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے لیکن اب اداکاری نیلم منیر بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے زبردست پیغام دیاہے ۔
انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اداکارہ نیلم منیر کا کہناتھا کہ ”اگر چہ میں اپنی برداری میں تمام لوگوں کے خیالات کا احترام کرتی ہوں لیکن میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ ترکش یا پاکستانی مواد کا معاملہ نہیں ہے ، ہمیں اس سے باہر نکلنا کر دیکھنا چاہیے ، یہ اسلامی مواد ہے ،جس میں بہت ہی زیادہ حکمت ہے اور یہ ہمیں مسلمانوں کی تاریخ اور اقدار کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے ، انہوں نے انصاف کے قیام کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور اللہ کے راستے پر چلتے رہے ، یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ کوئی مسلمانوں کی تاریخ پر لکھی کتاب پڑ ھ رہے ہوں ۔آئیں اسلامی ورثے پر فخر کریں اور ایسا ہی مواد پاکستان میں بھی بنانے کے جذبے سے کام کریں جس پر ہم بھی فخر کر سکیں ۔“

مزید :

تفریح -