پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسایل قانون کو یکسر مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ گرانٹ آف جموں و کشمیر پروسیجر ایکٹ کشمیریوں کو حقوق سے محروم کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ڈومیسائل قانون غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم ہے، قانون عالمی قوانین بشمول چوتھے جینیوا کنونشن اور دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا قانون کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش ہے، قانون کشمیری عوام کی حق خور ارادیت کی جدوجہد کو ناکام بنانے کے لیے لایا گیا۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت جان لے کہ ان اقدامات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری متنازعہ معاملہ قرار دے چکے ہیں۔