حکومت شہباز شریف کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟ خبرآگئی

حکومت شہباز شریف کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟ خبرآگئی
حکومت شہباز شریف کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟ خبرآگئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام  اس آپشن پرغور کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں آپ باہر جا بھی نہیں سکتے جبکہ انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ نیب 31 جولائی تک دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا۔

شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف نے کل دھواں دھار تقریر کی ہے تاہم وہ واضح کررہے ہیں کہ شہباز شریف کو کہیں جانے بھی نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا عمران خان کو نہ تو پیپلز پارٹی کا کوئی خوف ہے نہ ہی مسلم لیگ نون کا انہیں ایسی کوئی مشکلات نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صبح سے تیس ٹرینز چلانے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن کم کردیے ہیں کیونکہ ہمارے پاس انتطامات کیلئے مشینری کم ہے۔ تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے لیے ایس او پیز کی خود نگرانی کروں گا اور اس کے لیے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جاؤں گا جبکہ اس وقت ہمیں نقصان میں ٹرینیں چلانی پڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے بلکہ ہمیں عوام کی سہولت پیش نظر ہے۔ ہم نے 60 فیصد ٹکٹ کم کیے ہیں اور اب مزید رعایت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے تعاون نہیں کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اور ریلوے کو آپریشن کی اجازت دینے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

بائیس کروڑ لوگوں کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ پر ان کا کہنا تھاکہ وہ ان کے منہ سے غلطی سے نکل گیا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -