سعودی عرب میں ماہِ صیام کے دوران 691 قیدیوں کے 55 ملین ریال ادا کرکے ان کو رہائی دی گئی

سعودی عرب میں ماہِ صیام کے دوران 691 قیدیوں کے 55 ملین ریال ادا کرکے ان کو رہائی ...
سعودی عرب میں ماہِ صیام کے دوران 691 قیدیوں کے 55 ملین ریال ادا کرکے ان کو رہائی دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ماہِ صیام کے دوران 691 قیدیوں کے ذمے 55 ملین ریال کی ادائیگی کرکے ان کو رہائی دی گئی ہے جبکہ سال بھر میں تین ہزار 281 قیدی مستفید ہوئے جن کے ذمے 136 ملین ریال ادا کیے گئے. 

سعودی عرب میں مالی جرائم میں گرفتار ملکی اور غیر ملکی قیدیوں کے لئے سعودی وزارت کی جانب سے شروع کی جانے والی اسکیم کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے جس میں ایسے تمام قیدی جو مالی جرائم میں گرفتار ہوئے ان کی رہائی کے لئے سال بھر میں 136 ملین ریال ادا کرکے تین ہزار 281 قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی گئی، اس کے علاوہ رواں ماہِ صیام میں 691 قیدیوں کے ذمے 55 ملین ریال کی ادائیگی کرکے انہیں رہائی دی گئی ہے. 

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر فرجت نامی اسکیم کا اجرا کیا گیا تھا جو اسی طرح اگلے سال بھی جاری رہے گی. 

مزید :

عرب دنیا -