بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ وار کا انکشاف

بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ وار کا انکشاف
بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ وار کا انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے وزارتوں اور ڈویڑنزکو ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی گروپ حساس معلومات تک رسائی کیلئے سرگرم ہوچکا ہے،بھارتی گروپ ای میلز کے ذریعے پاکستانی عسکری اور سول اداروں کو ٹارگٹ کررہا ہے۔بھارتی اے پی ٹی گروپ ریٹل سنیک کا پاکستانی عسکری،سول اداروں پرحملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔حکومت نے وزارتوں اورڈویڑنزکو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ بھارتی گروپ حساس معلومات تک رسائی کیلئے سرگرم ہوچکا ہے،بھارتی گروپ ای میلز کےذریعے پاکستانی عسکری اور سول اداروں کو ٹارگٹ کررہا ہے،خدشے کے پیش نظرتمام وزارتوں کوتکنیکی پہلوو¿ں پرمبنی سفارشات فراہم کردی گئیں۔ تمام محکموں کو ای میل کی د±ہری تصدیق کا طریقہ کار اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ایڈوائزی میں درج ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق فوجی کاروائیوں کی معلومات پر مبنی ای میلز بھیجی جانے لگیں۔ای میل میں تفصیلی معلومات کیلئے خطرناک سافٹ وئیر والی زپ فائل کھولنے کا کہاجاتاہے۔ فائل ڈاو¿ن لوڈ کرنے پر ہیکرز متعلقہ ادارے کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سافٹ وئیر میں اینٹی وائرس اور ونڈو وائٹ لسٹنگ کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت ہے،یہ وائرس ڈاکومنٹس فائلز سرٹیفکیٹس پاسپورڈز اور دیگر حساس معلومات اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، بھارتی سافٹ وئیرمیں پکڑنے جانے کی شرح بہت کم ہے۔خدشے کے پیشِ نظر تمام وزارتوں کو تکنیکی پہلوو¿ں پرمبنی سفارشات فراہم کردی گئیں جن میں کہا گیا ہےکہ جی میل، یاہو، ہاٹ میل، وٹس ایپ اور فیس بک اکاو¿نٹس کی د±ہری تصدیق کا طریقہ اپنایاجائے۔

مزید :

قومی -