دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کے اعدادوشمار جاری، تعداد کتنے لاکھ ہو گئی ؟جانئے

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کے اعدادوشمار جاری، تعداد کتنے ...
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کے اعدادوشمار جاری، تعداد کتنے لاکھ ہو گئی ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جانزہوپکنزیونیورسٹی کےسسٹمزسائنس وانجینئرنگ کےمرکزنےدنیابھرمیں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔

پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد48لاکھ5ہزار5تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 15لاکھ8ہزار598مصدقہ کیسز کےساتھ سرفہرست ہےجبکہ روس2لاکھ 90ہزار678مصدقہ کیسز کی ساتھ دوسرے،برازیل2لاکھ55 ہزار368 مصدقہ کیسز کےساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔برطانیہ میں 2 لاکھ47ہزار709مصدقہ کیسز ہیں۔سپین میں2لاکھ31ہزار606 مصدقہ کیسز اور اٹلی میں2لاکھ25ہزار886مصدقہ کیسز جبکہ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ80ہزار 51 تک پہنچ گئی ہے ۔جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ76ہزار551اور ترکی میں 1لاکھ50ہزار593مصدقہ کیسز تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار503ہوگئی ہے۔