ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر۔۔۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے دبنگ اعلان کر دیا

ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر۔۔۔ڈپٹی سپیکر قومی ...
ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر۔۔۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان کے علاقے بولان اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں شہید اور زخمی جوانوں کو خراج تحسین کرتا ہوں۔قاسم خان سوری نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر دشمن اپنے کوششوں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ  بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

مزید :

قومی -