’ٹرمپ کی نقل میں یہ دوا نہ کھانا، مر جاﺅ گے‘ ماہرین نے لوگوں کو وارننگ دے دی

’ٹرمپ کی نقل میں یہ دوا نہ کھانا، مر جاﺅ گے‘ ماہرین نے لوگوں کو وارننگ دے دی
’ٹرمپ کی نقل میں یہ دوا نہ کھانا، مر جاﺅ گے‘ ماہرین نے لوگوں کو وارننگ دے دی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد صدر ٹرمپ نے دنیا کو خوشخبری دی تھی کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین اس موذی وباءپر انتہائی مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایک بار یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت ہائیڈروکسی کلوروکوئین لے رہے ہیں۔ اب فوکس نیوز، جس کی صدر ٹرمپ کے ساتھ کافی ٹھنتی ہے، نے ان کے اس بیان کا مذاق اڑانا شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز فوکس نیوز کے میزبان نیل کیووٹو نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ ” آپ لوگ صدر ٹرمپ کی نقل کرتے ہوئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین مت کھانا، ورنہ مر جاﺅ گے۔“

نیل کیووٹو کا کہنا تھا کہ ”میں یہ بات سیاسی نقطہ نظر سے نہیں کہہ رہا بلکہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے چنانچہ میں لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں۔ امریکہ سمیت کئی ممالک کے ماہرین اس دوا کے متعلق بتا چکے ہیں کہ یہ کورونا وائرس کے مریضوں پر الٹے سنگین منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس کے ٹرائیلز میں لوگوں کو دل کے سنگین عارضے لاحق ہو گئے اور ان کی موت واقع ہو گئی۔ چنانچہ اگر آپ بھی عمر رسیدہ ہیں یا ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے تو صدر ٹرمپ کی نقل کرتے ہوئے یہ دوا مت کھانا۔“ نیل کیووٹو کے ان الفاظ کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر فوکس نیوز کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”فوکس نیوز اب پہلے والا نہیں رہا۔ ہمیں گریٹ راجر ایلس بہت یاد آتے ہیں۔ اب فوکس نیوز میں زیادہ تر اینٹی ٹرمپ لوگ موجود ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -