18ارب ڈالر نقصان کے بعد بالآخر چینی ارب پتی جیک ما کا استعفیٰ
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے امیر ترین آدمی جیک ما جاپان کے سافٹ بینک کے شراکت دار تھے اور اس کے بورڈ کا حصہ تھے۔ اب بینک کو 18ارب ڈالر کا نقصان پہنچنے کے بعد بالآخر جیک ما نے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بینک نے آفس شیئرنگ فرم ’وی ورک‘ اور ٹیکسی سروس ایپلی کیشن اوبر ٹیکنالوجیز میں بھاری سرمایہ کاری کی تھیں اور اسی سرمایہ کاری میں بینک کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں سافٹ بینک کے شیئر کی قیمت میں بھی انتہائی کمی واقع ہو گئی ہے ۔ جیک ماﺅ گزشتہ 13سال سے بینک کے بورڈ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے اور اب 25جون کو وہ عہدے سے فارغ ہو جائیں گے۔ ان کے استعفے میں بورڈ سے الگ ہونے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ جیک ماﺅ نے گزشتہ سال ستمبر میں چینی کامرس کمپنی علی بابا کے چیئرمین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔