خاتون نے دل توڑنے والے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو ایک ٹن پیاز بھیج دئیے لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

خاتون نے دل توڑنے والے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو ایک ٹن پیاز بھیج دئیے لیکن ...
خاتون نے دل توڑنے والے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو ایک ٹن پیاز بھیج دئیے لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو بے وفائی کرتے پکڑ لیا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پھر خود ہی لڑکی کے ساتھ رشتہ ختم کر لیا۔لڑکی اس پر کئی دن تک وہ چھپ چھپ کر روتی رہی اور اب اس نے اپنے اس بے وفا بوائے فرینڈ کو ایک ٹن پیاز تحفے میں بھجوا دیئے ہیں جس کا مقصد ایسا ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق ژاﺅ نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی بے وفائی پر میں بہت روئی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ اب وہ بھی اتنا ہی روئے۔
ژاﺅ کا کہنا تھا کہ میں نے اسے پیاز بھیجے ہیں تاکہ جب بھی وہ پیاز کاٹے اس کی آنکھوں سے آنسو بہیں۔ میں نے جتنا رونا تھا رولیا، اب اس کی باری ہے۔ دوسری طرف ژاﺅ کے اس سابق بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو کسی دوسری لڑکی کے لیے نہیں چھوڑا اور نہ ہی میرا کسی اور لڑکی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔ میں نے ژاﺅ کو اس لیے چھوڑا کہ وہ ڈرامے بہت کرتی تھی۔ ہر چیز میں جب تک وہ ڈرامہ نہیں کرتی تھی اس سے رہا نہیںجاتا تھا اور میں اس کی اس عادت سے تنگ آ گیا تھا۔