مہندرا سنگھ دھونی کو دیکھ کر کشمیری جوانوں کے بوم بوم آفریدی کے نعرے

مہندرا سنگھ دھونی کو دیکھ کر کشمیری جوانوں کے بوم بوم آفریدی کے نعرے
مہندرا سنگھ دھونی کو دیکھ کر کشمیری جوانوں کے بوم بوم آفریدی کے نعرے

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں غاصب فوج نے کون سا ظلم ہو گا جو نہتے کشمیریوں پر نہیں ڈھایا لیکن ان کا جذبہ حریت ہے کہ ہر ظلم سہنے کے بعد پہلے سے زیادہ جوش میں آتا ہے۔ آئے روز ہم ان کے جذبہ حریت اور پاکستان سے اظہار محبت کے مظاہر دیکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ کچھ عرصہ قبل دیکھا گیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی غاصب فوج کے زیرانتظام کرائے جانے والے ایک ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی مقبوضہ وادی پہنچے۔

کشمیری نوجوانوں نے مہندرا سنگھ دھونی کو دیکھا تو ’بوم بوم آفریدی‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غاصب فوج کے اہلکار کشمیری نوجوانوں کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے نعروں کی آواز بلند سے بلند تر ہوتی چلی جاتی ہے اور مہندرا سنگھ دھونی ان نعروں کی گونج میں خفت سے سر نہوڑائے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ لگ بھگ دو سال اس واقعے کی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں لوگ کشمیریوں کے اس جذبہ حریت اور پاکستان سے محبت کو سلام پیش کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -