خاتون نے ضرورتمندوں کو گھر کی اشیاءمفت میں دے دیں، لیکن تھوڑے دن بعد وہ کہاں فروخت ہوتی نظر آگئیں؟ دیکھ کر حیران پریشان رہ گئی

خاتون نے ضرورتمندوں کو گھر کی اشیاءمفت میں دے دیں، لیکن تھوڑے دن بعد وہ کہاں ...
خاتون نے ضرورتمندوں کو گھر کی اشیاءمفت میں دے دیں، لیکن تھوڑے دن بعد وہ کہاں فروخت ہوتی نظر آگئیں؟ دیکھ کر حیران پریشان رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے گھر کی کچھ اشیاءضرورت مندوں کو مفت میں دے دیں لیکن چند دن بعد وہی چیزیں ایسی جگہ فروخت کے لیے لگی نظر آ گئیں کہ خاتون ہکا بکا رہ گئی۔ دی مرر کے مطابق لنڈا کیسڈی نامی یہ خاتون برطانوی شہر سٹیننگٹن کی رہائشی ہے۔ اس نے ای کامرس ویب سائٹ ’Gumtree‘کے ذریعے بلیوں کے گھروندے اور کچھ دیگر چیزیں ضرورت مندوں کو دیں لیکن تین دن بعد ہی لنڈا کو اپنی وہ چیزیں اسی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے لگی نظر آ گئیں۔
لنڈا کا کہنا تھا کہ ”یہ دیکھ کر مجھے بے حد افسوس ہوا۔ میں نے کورونا وائرس کے پیش نظر یہ اشیاءضرورت مندوں کو عطیہ کی تھیں۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ کوئی شخص مجھ سے یہ چیزیں ضرورت مند بن کر لے گا اور پھر انہیں فروخت کرکے پیسے کمائے گا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ لوگ کس طرح ایسی خطرناک صورتحال سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ “

مزید :

برطانیہ -