کورونا کے باعث گھروں میں محصور کرکٹرز کیلئے زبردست خوشخبری، پی سی بی نے ایسی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا کہ تمام کھلاڑی خوشی سے اچھل پڑیں

کورونا کے باعث گھروں میں محصور کرکٹرز کیلئے زبردست خوشخبری، پی سی بی نے ایسی ...
کورونا کے باعث گھروں میں محصور کرکٹرز کیلئے زبردست خوشخبری، پی سی بی نے ایسی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا کہ تمام کھلاڑی خوشی سے اچھل پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مستقل انشورنس کور فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا آغاز جولائی میں ملنے والے سینٹرل کنٹریکٹ سے ہو گا اور اس میں کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے مطابق مستقبل میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو بھی یہ سہولت دینے پر غور کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت قومی کرکٹرز کوکسی انجری کی صورت میں بورڈ علاج میں معاونت فراہم کرتا ہے، بیرون ملک جانے کی صورت میں بھی مدد ہوتی ہے، البتہ اب اس سلسلے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وسیم خان کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے تمام کرکٹرز کو مکمل انشورنس کور فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا آغاز جولائی سے شروع ہونے والے معاہدوں سے ہو گا جبکہ کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے بھی اس پالیسی کا حصہ ہوں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال تو قومی کرکٹرز کی ہی انشورنس کروا رہے ہیں البتہ مستقبل میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو بھی اس پالیسی میں شامل کریں گے۔ اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین چیئرمین احسان مانی سے مشاورت جاری ہے تاہم جلد ہی کوئی اعلان کر دیا جائے گا، وسیم خان نے کہا کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کر رہے بلکہ اضافہ ہی کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے کسی پاکستانی کرکٹر کو کوئی اضافی معاوضہ نہیں دیا جائے گا، تمام کھلاڑی پروفیشنل اور انہیں ماہانہ تنخواہوں کے ساتھ معقول میچ فیس بھی ملتی ہے۔ واضح رہے کہ جب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی تو بعض ٹیموں کو یہاں کھیلنے پر اضافی ادائیگی بھی کی گئی تھی، اس تناظر میں بعض حلقے یہ باتیں کر رہے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی انگلینڈ جانے کا رسک الاﺅنس دینا چاہیے۔

مزید :

کھیل -