ہاکی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دیدی گئی، کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

ہاکی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دیدی گئی، کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری آ گئی
ہاکی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دیدی گئی، کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیدی ہے اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق گائیڈ لائنز پر عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہاکی کے کھیل سے وابستہ ہر ملک حالات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا کر میدان آباد کر سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے ہاکی سرگرمیوں کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی ہدایات کے مطابق گائیڈلائنز بھی سب کو بجھوادی گئی ہیں۔

ایف آئی ایچ نے خط میں واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ سٹاف، انتظامیہ اور دیگر لوگوں کو بھی ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، ہر ملک اپنے حالات اور حکومتی ایس اوپیز (طریقہ کار) کو سامنے رکھ کر سرگرمیاں کرسکتا ہے۔ایف آئی ایچ نے کہا کہ ہاکی سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپس آنے کیلئے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -