ملک بھر میں کتنے صحافیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ؟افسوسناک خبر آگئی

ملک بھر میں کتنے صحافیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ؟افسوسناک خبر آگئی
ملک بھر میں کتنے صحافیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ؟افسوسناک خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں 159 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ3 شہید ہوگئے جن میں1 کا تعلق ملتان 2 سکھر سے تھے۔کورونا وائرس سے 69صحافی صحت یاب ہو کر گھروں میں واپس آگئے، پی ایف یو جے کی کرونا ریسکیو کمیٹی نے پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سب سے زیادہ 84 صحافی لاہور میں کرونا کا شکار بنے۔گلگت،بلتستان،ایبٹ آباد،فیصل آباد ،بہاولپور اور رحیم یار خان محفوظ ،کراچی میں 9،راولپنڈی واسلام آباد میں 24 مریض، پشاور میں 12،کوئٹہ میں 17 ملتان میں 5 صحافیوں کے ٹیسٹ پازیٹیو ،سکھر 6،گوجرانوالہ 2،حیدر آباد میں 1 صحافی کرونا کا شکار ہوا۔پنجاب میں متاثرہ صحافیوں کا ڈیٹا حکومت کے حوالے کردیا گیا۔ذولفقار مہتو کا کہنا ہے کہ فی کس 1 لاکھ روپے امداد ملے گے۔

مزید :

قومی -