پی ٹی آئی کا جھوٹ باہر نکل آیا۔۔۔اسحاق ڈار نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ پریشان ہو جا ئیں گے

پی ٹی آئی کا جھوٹ باہر نکل آیا۔۔۔اسحاق ڈار نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر خزانہ ...
پی ٹی آئی کا جھوٹ باہر نکل آیا۔۔۔اسحاق ڈار نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ پریشان ہو جا ئیں گے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ باہر نکل آیا، مسلم لیگ ن سے ملی 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ پی ٹی آئی کے پہلے سال میں 1.91 فیصد پر گر گئی اور رواں دوسرے مالی سال میں یہ منفی گروتھ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ باہر نکل آیا،مسلم لیگ ن سے ملی 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ پی ٹی آئی کے پہلے سال میں 1.91 فیصد پر گر گئی اور رواں دوسرے مالی سال میں یہ منفی گروتھ ہو گی۔1952 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں منفی جی ڈی پی گروتھ ہو گی۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں بے روزگاری، غربت اور معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -