سندھ حکومت نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو۔۔۔حلیم عادل شیخ نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

سندھ حکومت نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو۔۔۔حلیم عادل شیخ نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
سندھ حکومت نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو۔۔۔حلیم عادل شیخ نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی پروڈکشن آرڈر اسمبلی بن چکی ہے،سب سے زیادہ ان لوگوں نے ،34اینٹی کرپشن ،34کے پروڈوکشن آرڈر نکالے ہیں ،،پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہوچکے ہیں، سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں روزانہ سندھ حکومت کے دوسے تین وزرابیٹھ کر کرونا پھیلارہےہوتےہیں،میڈیا کےسامنےآکر روزانہ سندھ کے چیف منسٹرصاحب نے رونا دھونا بلیٹن چلایا ہوتاہے،اس ایوان میں عوام کےمسئلےلائےجاتےہیں،یہ ایوان عوامی نمائندوں کا ایوان ہےمگر اب ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہ ایوان عوامی نمائندوں کا نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب لوگ کہتے تھے کہ لاڑکانہ پی پی کا تھا، لاڑکانہ بھٹو کا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے کیونکہ لاڑکانہ کو ایک سازش کے تحت تباہ حال کیا جارہاہے، پیپلزپارٹی کے موجودہ لوگ جس تھالی میں کھارہے ہے اسی میں چھید کررہےہیں،آج اِن لوگوں نےبھٹو کےشہرلاڑکانہ کولاوارث کردیاہے، آج اس لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز اور آوارہ کتوں کی بھرمار ہے،آ ج بھٹو اور بی بی کےشہرلاڑکانہ کی تباہی کےذمہ دارسندھ حکومت کے لوگ ہیں کیونکہ آج پیپلزپارٹی میں موجود وہ لوگ جن کا تعلق بھٹو سے نہیں وہ مافیا لاڑکانہ کو تباہ کرررہاہے، لاڑکانہ اور شکار پور کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا کہ ان کے پاس پی پی ایزان کے پاس نہیں ہے،دو لاکھ پیتیس ہزار سوٹ ان لوگوں کو ملے مگر انہوں نے وہ سب بیچ ڈالے، میں نے گورنر سندھ سے اس بات کا زکر کیا تو انہوں نے کہاکہ ہم انشا اللہ جلد لاڑکانہ،گھوٹکی اور شکار پور کے ینگ ڈاکٹرز کو دوہزار سوٹ دینگے۔

انہوں نے کہاکہ یہ جب اسلام آباد میں ہوتے ہیں تو نیلسن منڈیلا کے پیرو کار بن جاتے ہیں، جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں،وہاں جاکر یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کرتے ہیں مگر سندھ پہنچتے ہی یہ ہٹلر کی اولاد بن جاتے ہیں،سندھ پہنچتے ہیں ان لوگوں کے اندر جمہوریت کی جگہ ڈکٹیٹر شپ آجاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -