سینیٹر رحمان ملک نےسپریم کورٹ سےایسی اپیل کر دی کہ وزیر اعظم سمیت حکومتی وزرا بھی حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی احکامات پر عمل درآمد کرنا ہر پاکستانی پر لازم ہے،آج جو کچھ بازاروں و گلیوں میں دیکھا گیا و ہ پریشان کن ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہی، موجودہ حالات کومدنظر رکھتےہوئےسپریم کورٹ سےاپیل ہےکہ معاملےپرنظرثانی کرے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہناتھاکہ پاکستانی عوام ایس اوپیز کےمطابق زندگی بسرکرناشروع کرے،آج جو کچھ بازاروں و گلیوں میں دیکھاگیاو ہ پریشان کن ہےکہ عوام ایس او پیز پر عمل درآمدنہیں کررہی ہے،موجودہ حالات کومدنظررکھتےہوئےسپریم کورٹ سے اپیل ہےکہ معاملےپرنظرثانی کرے۔سینیٹر رحمان ملک نےکہاکہ شہریوں کو قانونی طورپابندکیاجائےکہ اختیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرے،ہرشہری ذمہ داری کو مظاہرہ کرتےہوئےایس او پیز پرعمل کرے،ایس او پیز پر عمل کرانےکےلئے قانون کو حرکت میں لانے کی ضرورت ہوگی۔انہوں نےکہاکہ حکومت کوروناکےمتعلق ملکی و بین الاقوامی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں جامع رپورٹ جمع کرے،عوام کومعلوم ہوناچاہئےکہ کورونا وائرس ایک موذی و خطرناک بیماری ہے،عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ کورونا وائرس موجود ہے اور آنے والے وقت میں مزید بڑھے گا۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت مکمل تیاری و حکمت عملی وضع کیساتھ سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ کرنی چاہئے،کورونا وائرس پر ایک جامع رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر چکا ہوں جو عدالتی کاروائی کا حصہ ہے۔