قانون ختم نبوتﷺ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگوں کو حکومت بے نقاب کیوں نہیں کرتی؟؟؟

قانون ختم نبوتﷺ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگوں کو حکومت بے نقاب کیوں نہیں ...
قانون ختم نبوتﷺ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگوں کو حکومت بے نقاب کیوں نہیں کرتی؟؟؟

  

محترم قارئین کرام ،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اسکے سواء کوئی معبود نہیں ،وہ یکتا ہے، نہ کوئی اسکا شریک ہے اور حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں، یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے قرآنی آیات کی صورت میں اتارے گئے ہیں۔مجھ سمیت ہرمسلمان پورے کامل یقین کیساتھ ان کلمات پر یقین رکھتا ہے اور اگر کوئی ان میں سے کسی ایک بات پر بھی کامل یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ختم نبوتﷺ پرمیری جان، میرے بچے ،میرا مال اور میری نسلیں قربان میں حضورﷺکاایک معمولی سا غلام ہوں،مجھ جیسےگنہگارشخص کاختم نبوتﷺ پراتناکامل یقین و ایمان ہےتو پوری امت مسلمہ کے کیا جذبات و احساسات ہوں گے؟۔

حضورﷺ کی سیرت مبارکہ پوری امت مسلمہ کے لئے عملی نمونہ ہے ۔ بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں قادیانیت کا بیج بویا جارہا ہے۔کابینہ کےمینٹس کو تبدیل کرکےڈسکشن کوفیصلےمیں تبدیل کرتےہوئےقادیانیوں کواقلیتی کمیشن میں شامل کر دیاگیا،وہ قادیانی جنکو آئین پاکستان کے تحت کافر قرار دیا گیا ہے ۔کیا جس شخص نے جس لابی نے کابینہ کے مینٹس کو تبدیل کیا اور بحث کو فیصلے کی شکل دیکر پبلک کیا انکے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ نہیں چلانا چاہئیے ؟ کیا ایسے اشخاص کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے نہیں لانا چاہئیے ؟ بالکل لانا چاہئیے اور ہر اس قادیانی لابی کو بے نقاب کرنا چاہئیے جو کبھی کابینہ کے مینٹس تبدیل کر دیتے ہیں،بحث کو فیصلے میں تبدیل کر دیتے ہیں،کبھی حج فارم میں ختم نبوتﷺ کا فارم ختم کروا دیتے ہیں،کبھی تعلیمی نصاب سے ختم نبوتﷺ کا نصاب ختم کروا دیتے ہیں اور کبھی الیکشن فارم سے ختم نبوت ﷺ کو ختم کروا دیتے ہیں اور سب سے بڑی تکلیف ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، کیا ایسے اشخاص سزا جزا کے حقدار نہیں ہیں ؟ ۔

پورے وثوق سے کہتا ہوں عمران خان کا اس معاملے میں موقف کلئیر ہے، وہ ختم نبوتﷺ پر کامل یقین رکھتے ہیں لیکن جن پانچ، چھ وزراء نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کے متعلق رضامندی کا اظہار کیا ، کیا وہ وزراء وزارت کے مستحق ہیں؟وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری اب تک ان سب افراد کا تعین کیوں نہیں کر سکے جنہوں نے کابینہ کے مینٹس تبدیل کرکےبحث کوفیصلے کی شکل دیکر پبلک کیا؟نور الحق قادری اگر ختم نبوتﷺ کے معاملے پر بطور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور قادیانی لابی کو بے نقاب نہیں کر سکے تو انکو مستعفی ہو جانا چاہئیے ؟ کیا حکومت کے پاس صرف ن لیگ والوں کو بے نقاب کرنے اور انکو نیب سے ذلیل کروا کر سیاسی انتقامی کاروائیاں کرنے کا ٹاسک ہے ؟ ختم نبوتﷺ پر ڈاکا ڈالنے والے اب تک کیوں آزاد پھر رہے ہیں کیا انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ؟۔

عمران خان صاحب قوم نے آپ پر اعتماد کیا ہے آپ کو وزیر اعظم منتخب کروایا ہے، کیا آپ اس معاملے پر آن ائیر عوام سے خطاب کر سکتے ہیں یہ سب کون کروا رہا ہے  اور اس کے پیچھے کیا عوامل اور طاقتیں ہیں جو انتہائی احساس معاملے پر وزیر اعظم کی زیر سرپرستی کابینہ کے اجلاس کی بحث کو مرضی سے فیصلے بنا کر پبلک کر دیتے ہیں اور انکا آج تک عوام کو پتہ ہی نہیں چل سکا کہ آخر یہ لوگ ہیں کون ؟۔

اللہ بھلا کرے میڈیا کا جو ان طاغوتی قوتوں سے لڑ کر حکومت کو ہوش کے ناخن دلاتا ہے اور ہر بار حسب سابق ختم نبوتﷺ کے معاملے اور قادیانیوں کے حق میں کئے گئے فیصلوں میں ردو بدل کی جاتی ہے ۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر حکومت اپنی رٹ دیکھاتی اور بات اس نہج تک پہنچنے سے پہلے ہی ہر معاملے میں چیک اینڈ بیلنس کا پیمانہ رکھا جاتا اور اس سے بھی زیادہ اچھا ہوتا اگر حکومت قادیانیوں کو پروموٹ کرنے والی مخصوص طاقتور لابی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتی ۔ نور الحق قادری صاحب آپ کی وزارت میں کئی بار ختم نبوتﷺ پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنی طاغوتی اور ناکام چالیں چل چکے ہیں لیکن آج تک آپ نے ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پبلک نہیں کی، کیا آپ اپنے آپ کو اس وزارت کا مستحق سمجھتے ہیں؟ اگر آپ کے اندر ختم نبوتﷺ کے معاملے میں بھی اخلاقی جرت نہیں ہے تو اس کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے ؟ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں ختم نبوتﷺ کے معاملے میں ہر مسلمان اور بچہ بچہ اپنا تن دھن من قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا ۔ ہماری جانیں حضورﷺ کی ذات اقدس پر قربان ہماری نسلیں قربان ۔

انسان تو اپنی جگہ اللہ تعالی خود اپنے محبوب کی ذات اقدس پر ختم نبوتﷺ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرتا ہے اور انکی شکلیں بگاڑ کر کسی کو کانا بنا دیتا ہے اور کسی کو جہنمی ۔ عمران خان صاحب قوم آپ سے مطالبہ کرتی ہے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر قادیانیوں کو پروموٹ کرنے والے عوامل, عناصر اور طاقتور طاغوتی قوتوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ خان صاحب جس ذات اقدس نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا اس ذات اقدس اور ختم نبوتﷺ کے معاملے پر عوام ، ایوانوں میں بیٹھے قادیانی لابی کو پبلک کرنے پر آپ کے ایک اور عوامی خطاب کے منتظر ہیں ۔

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

مزید :

بلاگ -