پاکستان اور ترکی نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان اور ترکی نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانے کا ...
پاکستان اور ترکی نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

  

 انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکی نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم اور بربریت کیخلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں نے فلسطین میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے خطاب اور پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی مسلسل اور بھرپور حمایت کو سراہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک حکومت کے ٹھوس اور واضح موقف کی تعریف کی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں، رمضان المبارک اوعیدالفطر کے دوران فلسطین میں پرتشدد واقعات کے تسلسل سے پوری امت مسلمہ دل گرفتہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم پاکستان میں 21 مئی کو فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے “یوم یکجہتی فلسطین” کے طور پر منا رہے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبراً بے دخلی کی پر زور مذمت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں مل کر آواز ا±ٹھانے کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

مزید :

قومی -