ترین گروپ بننے کے بعد اب تحریک انصاف کیا کرے گی؟ پارٹی نے اعلان کردیا

ترین گروپ بننے کے بعد اب تحریک انصاف کیا کرے گی؟ پارٹی نے اعلان کردیا
ترین گروپ بننے کے بعد اب تحریک انصاف کیا کرے گی؟ پارٹی نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے (پی ٹی آئی) رہنما  سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے بارے میں فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان ہے اور عمران خان تحریک انصاف ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کے بارے میں فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں جن کے جائز تحفظات ہیں وہ دور کیے جائیں گے،لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اور ان کی ترجیح اقتدار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے ہم خیال گروپ کے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کو عشائیے پر بلایا تھا جس میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ دونوں ایوانوں میں اپنی علیحدہ نمائندگی کرے گا۔ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں جبکہ بھکر سے تعلق رکھنے والے سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -