جہانگیر ترین گروپ، ایک اور بڑی خبر آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا اتوار کے روز دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس اتوار کے روز ہوگا جس میں اراکین قومی و پنجاب اسمبلی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں ہم خیال گروپ کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے ہم خیال گروپ کے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کو عشائیے پر بلایا تھا جس میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ دونوں ایوانوں میں اپنی علیحدہ نمائندگی کرے گا۔ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں جبکہ بھکر سے تعلق رکھنے والے سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔