وائس چانسلر اور پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کے مابین تناؤ میں اضافہ

وائس چانسلر اور پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کے مابین تناؤ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ اور وائس چانسلر کے مابین تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے پیوٹا نے اس سے قبل بھی ملاقات کیلئے وائس طانسلر کو خط لکھا تھا لیکن وائس چانسلر نے عین ملاقات کے وقت کسی وجہ سے انکار کیا تھا ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے یونیورسٹی میں انتطامی مسائل اور تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہونیکا خدشہ ہے دوسری جانب انتظامیہ نے وائس چانسلر کے احکامات پر کلاس فور اور تھری کے پانچ ملازمین کو بھی گزشتہ دنوں جنرل باڈی اجلاس میں شرکت پر چارج چیٹ کیا تھا اور اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی پر ال یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں الزامات لگانے والے افراد کو کو کمیٹی کا حصہ بنانے کا انکشاف ہوا جس پر شدید تحفظات سامنے اانے لگی ذرائع کے مطابق ملازمین اور اساتذہ کا وائس چانسلر کیساتھ بڑھتیااختلافات کی وجہ سے یونیورسٹی کی ساکھ بری طرح متاثر ہونے لگی جبکہ یونیورسٹی میں تعلیمی اور انتظامی بحران کا بھی خدشہ بڑبنے لگا۔