پاک چین سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ سادگی سے منائی جا رہی ہے 

پاک چین سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ سادگی سے منائی جا رہی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پشاور (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے ساتھ سادگی اور انتہائی پر وقار طریقے سے منائی جا رہی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ سترہویں سالگرہ کے موقع پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات بہت گہرے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو ہدایات دیں کہ محکمہ اعلی تعلیم اور محکمہ ثانوی تعلیم پاک چین سفارتی تعلقات کے تناظر میں آن لائن مباحثے اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی و سفارتی تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات پرنٹ، ریڈیو، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اقدامات یقینی بنائیں اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی پاک چین دوستی کی مناسبت سے بل بورڈز اور بینرز نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اخبارات میں اس حوالے سے اشتہارات کو یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔سی پیک کے بعد یہ تعلقات مضبوط تر ہونے کیساتھ دونوں ممالک کے عوام قریب آنے سمیت خطہ میں معاشی ترقی بھی تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -