”دور سے دیکھو تو میں ایشوریا رائے لگتی ہوں اور نزدیک آ کر دیکھو تو ۔۔“راکھی ساونت کی بات سن کر رپورٹرز کی ہنسی چھوٹ گئی 

”دور سے دیکھو تو میں ایشوریا رائے لگتی ہوں اور نزدیک آ کر دیکھو تو ۔۔“راکھی ...
”دور سے دیکھو تو میں ایشوریا رائے لگتی ہوں اور نزدیک آ کر دیکھو تو ۔۔“راکھی ساونت کی بات سن کر رپورٹرز کی ہنسی چھوٹ گئی 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ اور آئٹم گرل ’ راکھی ساونت ‘ نے بگ باس 14 میں خوب ہنگامہ برپا کیا جس کے بعد سے وہ ایک مرتبہ پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ اکثر اپنے بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے خود کو ایشوریہ سے مشابہہ قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت گھر سے لال رنگ کا مختصر لباس پہن کر گھر سے باہر نکلیں تو میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا اور بات چیت شروع کر دی اس دوران ایک نوجوان ان سے سیلفی لینے کی غرض سے آگے آنے لگا تو اداکارہ نے دلچسپ چہرہ بناتے ہوئے اسے روک دیا اور کہا کہ دور سے ہی تصویر بنا لو لیکن میرے پاس مت آنا ، راکھی ساونت نے تصویر کیلئے پوزبھی دیا اور مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ” ویسے میں دور سے ہی اچھی لگتی ہوں ، دور سے دیکھو تو ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن جب نزدیک سے دیکھو تو راکھی ساونت ہی لگتی ہوں ۔“

اس موقع پر اداکارہ نے سمندر طوفان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے ، ملک میں پہلے ہی آکسیجن کی کمی ہے اور اب تھوڑے بہت جو پودے تھے وہ بھی طوفان میں گر گئے ، اب ہم زندہ کیسے رہیں گے۔ان کا کہناتھا کہ خدا چاہتے ہیں کہ ہم گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے گناہوں کو قبول کریں ۔

مزید :

تفریح -