ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے ؟محمد میاں سومرو نے کھل کر بتا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث نجکاری کا عمل متاثر ہوا ہے ، عالمی سرمایہ کار کورونا کے باعث اداروں کا وزٹ نہیں کرسکے ۔
وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایکٹو لسٹ میں شامل نجکاری کیلئے پیش کردہ 18 اداروں کے معاملات پر بحث کی گئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کے باعث نجکاری کا عمل متاثر ہوا ہے ، عالمی سرمایہ کار کورونا کے باعث اداروں کا وزٹ نہیں کرسکے ،نجکاری سے متعلقہ تمام وزارتوں کے ساتھ معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی پر خاص توجہ ہے ،سٹیل ملز کی بحالی ملکی معیشت کیلئے بڑی حوصلہ افزا ثابت ہو گی ، پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ کی طرف سے مسائل کے حل میں تاخیر پر تحفظات ہیں ۔