سیکیورٹی خدشات ، جامعہ کراچی میں عالمی کانفرنس منسوخ

سیکیورٹی خدشات ، جامعہ کراچی میں عالمی کانفرنس منسوخ
سیکیورٹی خدشات ، جامعہ کراچی میں عالمی کانفرنس منسوخ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جامعہ کراچی میں ہونے والی عالمی کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے ،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر مقصود انصاری  کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جامعہ کراچی میں ہونے والی عالمی کانفرنس منسوخ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رجسٹرار جامعہ کراچی مقصود انصاری کا کہنا تھا کہ کانفرنس ’سائنس، انجینیئرنگ اور ٹیکنالوجی کے موجودہ رجحانات‘ کے موضوع پر ہونی تھی، کانفرنس شیڈول کے مطابق منعقد کروانا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی صورتحال میں غیر ملکی وفود کی آمد سیکیورٹی رسک ہے، صورتحال کی بہتری کے بعد کانفرنس منعقد کی جائے گی۔یاد رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی کے کنفیوشس سینٹر کے چینی حکام کی گاڑی کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سینٹر کے ڈائریکٹر سمیت 3 چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -