مسلم لیگ (ن )کےرہنما عابد شیر علی ملک واپس پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن )کےاہم رہنما عابد شیر علی ملک واپس پہنچ گئے، عابد شیر علی 4سال بعد وطن واپس آئے ہیں۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق لیگی رہنما عابد شیر علی کو اہم حکومتی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، وہ 4سال سے زائد عرصہ ملک سے باہر رہے ہیں اور اب مسلم لیگ (ن )کی حکومت بننے کے ملک واپس آئے ہیں ۔