کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کا نکاح کروانے والے نکاح خواں کو گرفتار کر لیا گیا ، لیکن کیوں؟ حیران کن انکشاف

کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کا نکاح کروانے والے نکاح خواں کو گرفتار کر ...
کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کا نکاح کروانے والے نکاح خواں کو گرفتار کر لیا گیا ، لیکن کیوں؟ حیران کن انکشاف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں لڑکی کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے جس نے دعا زہرہ کا بوگس نکاح پڑھایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ سمن آباد پولیس نے تفتیش کے لیے قاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔خیال رہے کہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاو¿ن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگایا تو معلوم ہوا کہ وہ لاہور میں موجود ہیں جس کے بارے میں پولیس حکام نے کہا تھا کہ دعا زہرہ نے لاہورمیں نکاح کرلیا ہے۔

یادر ہے کہ کراچی کے علاقے گولڈن ٹاﺅن سے لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی دعا زہرہ دس سے زائد روز کے بعد لاہور سے ملی ، جس کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ لاہور میں ظہیر نامی لڑکے کے ساتھ نکاح کر چکی ہے ۔

مزید :

قومی -