پرویز الہٰی نے وردی میں ملبوس غنڈوں سے حملہ کرایا،حمزہ شہباز

پرویز الہٰی نے وردی میں ملبوس غنڈوں سے حملہ کرایا،حمزہ شہباز
پرویز الہٰی نے وردی میں ملبوس غنڈوں سے حملہ کرایا،حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کسٹوڈین آف دی ہاؤس بنے بیٹھے ہیں ،کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے وردی میں ملبوس غنڈوں سے حملہ کرایا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے تحت قائم مقام گورنر کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیا۔ ایک ماہ سے اوپر ہو گیا ہے پنجاب بنا ءگورنر کے چل رہا ہے،حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاؤس پنجاب میں ڈیرے ڈال لیے ، عدالتی حکم کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔

کوئی طاقت مجھے عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی،4سال انہوں نے گندم کی کمی کے باوجود امپورٹ کر دی او ر پھر وہی گندم مہنگے داموں پاکستان منگوائی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -