10کلو آٹے کا تھیلا آج سے 490روپے میں ملے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

10کلو آٹے کا تھیلا آج سے 490روپے میں ملے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
10کلو آٹے کا تھیلا آج سے 490روپے میں ملے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آج سے پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 650کی بجائے 490روپے میں ملے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم فی الفور 10کلو آٹے کا تھیلا 490روپے کا کر رہے ہیں ، 160 روپے 10کلو آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ہم نے 45لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے ۔

36اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں ،حلال رزق کمائیں لیکن مافیا کو پالنے کا عمران خان کا رواج ختم ہو گیا ، منافع خوری سے سختی سے نمٹیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -